×

’نواز شریف کا اس نظامِ عدل سے بھاگنا شرعاً جائز ہے۔۔۔!!! ‘ حفیظ اللہ نیازی کا تہلکہ خیز فتویٰ

لاہور (ویب ڈیسک) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ نواز شریف کا پاکستان کے نظام عدل سے بھاگنا شرعاً جائز ہے۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ مریم نواز نے واضح بات کی اور نواز شریف کو واپس آنے سے منع کردیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ نواز شریف

کو آنا بھی پڑگیا تو وہ ایسے آئیں گے کہ پاکستان کی قسمت تبدیل کردیں گے، سب دیکھیں گے کہ اس وقت جیلیں ، پولیس اور بڑے بڑے توپخانے بیکار ہوجائیں گے۔حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ اس نظام عدل سے بھاگنا شرعاً جائز ہے۔ وہ کوئی عالم دین تو نہیں ہیں لیکن ان کا قرآن کا بڑا ہی گہرا مطالعہ ہے اور وہ قرآن کے ہر ہر لفظ پر غورو فکر کرتے ہیں، شریعت اور قرآن کے مطابق اس نظام عدل اور اس جگہ کو فیس کرنا اس کی شریعت میں گنجائش ہے۔

Source : HassanNissar

اپنا تبصرہ بھیجیں