×

گھی کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

پشاور(آن لائن) گھی کی فی کلو قیمت میں 40روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے گھی کی قیمتیں بلند ترین سطح تک پہنچنا شروع ہو گئی ہے گھی کے کاروبار کرنے والے تاجروں نے قیمتوں میں اضافہ کے بعد کروڑوں روپے کا منافع کر لیا ہے لوکل گھی کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہو رہاہے لوکل گھی کی قیمت 180روپے فی کلو سے 210روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے پہلے درجے کے گھی 225روپے سے ایک کلو 240روپے ، پانچ کلو 1150سے 1250، اور 16کلو 3550سے 3700روپے ، پانچ لیٹر آئل 3750سے 3900روپے ، میں اضافہ ہو گیا ہے چینی کی قیمتوں میں بیس روپے فی کلو تک کمی کے بعد 80روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ گھی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے ۔

Source : Javedch

اپنا تبصرہ بھیجیں