×

”ہم کوئی مندر کا گھنٹا ہیں کوئی بھی بجا جاتا ہے” بھارتی اپنی ٹیم پر برس پڑے

نئی دہلی (این این آئی)آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈٹیسٹ میں بھارت کی بد ترین شکست پر بھارتی شہری ٹیم پر برس پڑے ۔ایک اور ٹوئٹر صارف نے ایک میم شیئر کیا جس پر درج تھا کہ جلدی بال ڈال ابھی پویلین نکلنا ہے۔موموز نامی ایک خاتو ٹوئٹر صارف نے سہواگ کو جواب میں میمز شیئر کی جس میں انہوں نے اداکار راجپال یادیو کا تاریخی ڈائیلاگ شیئر کیا اور اسے ورات کوہلی سے منسوب کیا کہ ‘ہم کوئی مندر کا گھنٹا ہے کوئی بھی آکے بجا جاتاہے۔شیوانی نام کی ٹوئٹر صارف نے ایک میم شیئر کیا جس میں ایک شخص نے پلک جھپکنے کے وقت کو دکھایا گیا۔ میم میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پلکیں جھپکنے سے پہلے بھارت کا 9 رنز پرایک کھلاڑی آؤٹ ہوتا ہے مگر جیسے ہی دوبارہ آنکھیں کھلتی ہیں تو 19 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوتے ہیں۔مسالو نامی ٹوئٹر صاف نے تجویز دی کہ راوی شاستری کو ہٹایا جائے اور راہول ڈریوڈ کو بھارتی ٹیم کا کوچ مقرر کیا جائے۔ انہوں نے تجویز دی کہ بھارتی ٹیم کا انتخاب فرسٹ کلاس کرکٹ کی بنیاد پرہونا چاہیے ناکہ آئی پی ایل کارکردگی کی بنیاد پر۔دا ایپک بلاگر نامی ٹوئٹر صارف نے بھی ایک دلچسپ میم شیئر کی جس میں ایک شخص دوسرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ یہ گیند پھینک رہے ہیں یا بم پھینک رہے ہیں۔ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ورات کوہلی نے دعویٰ کیا کہ ٹیم نئے انڈیا کا عکس ہے، اب پوری ٹیم اسے درست ثابت کر رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز تک بھارت اس میچ میں اچھی پوزیشن پر تھا مگر جب بھارت نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن اپنی اننگز ایک وکٹ کے نقصان پر 9 رنز سے شروع کی تو جوش ہیزلہوڈ اور پیٹ کمنز سے بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔ہیزلوڈ نے 8رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کمنز نے 21 رنز دے کر 4 بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Source : Javedch

اپنا تبصرہ بھیجیں