×

آنے والے دِن انتہائی اہم! شہباز شریف کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی طاہر ملک نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ دن بعد پتہ چلے گا کہ شہباز شریف یا تو اسپتال منتقل ہوگئے ہیں یا پھر انکی ضمانت ہوگئی ہے، مُقتدر حلقوں کو وہی سوٹ کرتے ہیں یا پھر آصف زرداری ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی طاہر ملک کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور شہباز شریف میں ایک بات مشترک ہے کہ یہ دونوں سیاسی شخصیات ہی نرم سیاست یا اپوزیشن کی بات کرتے ہیں، شہباز شریف کی ضمانت کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔

طاہر ملک کا کہنا ہے کہ اس وقت حکومت کی توجہ مریم نواز پر ہے کہ کس طرح اسے ناکام بنایا جائے لیکن کوئی بھی یہ نہیں سوچ رہا کہ پٹرول کی قیمتوں کو کیسے نیچے لایا جائے، یا مہنگائی کو کیسے کم کیا جائے ۔

طاہر ملک کا کہنا تھا کہ حکومت اس وقت جو شور ڈال رہی ہے کہ مریم نواز مکمل فیل ہوگئی ہے اسکا مقصد یہی ہے کہ کسی طرح شہباز شریف کو سامنے لایا جائے اور ڈیل کی جائے ۔

Source : Javedch

اپنا تبصرہ بھیجیں