×

چہرے کے داغ ہو جائیں ختم

آج آپ کو ایک آسان ٹوٹکہ بتاتے ہیں۔ کہ چہرے کے داغ دھبے کیسے دور کیے جائیں۔ اکثر چہرے پر دانے ہوتے ہیں۔ تو اس کے نشانات چہرے پر رہ جاتےہیں۔ تو اس کےلیے ایک آسان ٹوٹکہ ہے۔

اس کےلیے سب سے پہلے چقندر چاہیے۔ چقندر کو اچھی طر ح گرینڈ کر لیں اور اس کا رس نکا ل لیں۔ یا اس کو کدوکش کر لیں۔چقندر ہماری سکن کےلیے بہت ہی اچھا اور فائدہ مند ہے۔ یہ ہمارے چہرے کے داغ دھبے بھی دور کرتا ہے۔ یہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی بہت اچھا ہے۔ چقندر کے رس کا ایک گلاس روز پئیں گے تو بلڈ پریشر کنٹرول رہے گا۔

اور چقندر سے خون کی کمی بھی پوری کی جاسکتی ہے۔ اب اس کے بعد چاول کا آٹا چاہیے۔ اس چاول کے آٹے کو پیس لیں۔ چاول کے آٹے کا ایک چمچ بہت ہے۔ اور ساتھ میں ایک چٹکی ہلد ی لےلیں۔ اس کےبعد آدھا لیموں کا رس لینا ہے۔ چقندر کے رس میں سب سے پہلے شامل کرلیں گے چاول کا آٹااور ساتھ میں ہلدی ڈال لیں۔

چاول کاآٹا آپ کی سکن کو ٹائیٹ کرنے میں بہت ہی مدد دیتا ہے۔ اور ہلدی سے آپ کے چہرے میں نکھار آتا ہے۔ اب اس میں آدھا لیموں کا رس ڈال لیں۔ لیمن کے رس سے آپ کا چہرہ صاف اور رنگ گورا ہوتا ہے۔

سب اجزاءکو اچھی طرح مکس کر لیں۔ یہ پیسٹ تیار کر لیں۔ اس پیسٹ کو چہرے پر لگا لیں۔ کچھ دیر بعد اس کو نیم گرم پانی سے دھو لینا ہے۔ جن کی جلد خشک ہے تو وہ بادام کا تیل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ آدھا چمچ بادام کا تیل کاشامل کرلیں۔ یا دو قطرے بادام کے تیل کے ڈال لیں۔ یہ ان کےلیے ہے جن کی جلد خشک ہے وہ بادام کا تیل استعما ل کر سکتے ہیں۔

اس سے چہرے پر سے داغ دھبے ختم ہو جائیں گے۔ چہرے پر جو کھڈے ہیں وہ ختم ہوجائیں گے۔ چہرہ کھلا ہوا اور چمکدار نظر آئے گا۔چہرہ خوبصورت اور نرم وملائم دکھائی دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں