×

سوئی گیس انتظامیہ بھی صارفین کی سہولیات کیلئے میدان میں آگئی

سکھر( این این آئی)سیپکو کے بعد سوئی گیس انتظامیہ بھی صارفین کی سہولیات کی میدان میں آگئی ، ریجنل افسرا ن سوئی گیس کے متعلق شکایات سننے گے ، نمبر جاری ،

تفصیلات کے مطابق سیپکو کے بعد صارفین کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے سوئی گیس انتظامیہ بھی میدان میں آگئی ہے ، سوئی سدرن گیس کمپنی سکھر ریجن کی جانب سے سوئی گیس سے متعلق کسی قسم کی شکایت درجکرانے اور انکے حل کیلئے سکھر ریجن کے صارفین کیلئے سوئی گیس انتظامیہ نے کل ( آج ) شکایات سننے کیلئے وقت : صبح 11:00 بجے سے 12:00 بجے

تک ایک گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل شکایات سیل قائم کیا ہے اور صارفین کیلئے شکایات درج کرانے کیلئے 071-9310923نمبر دیا گیا ہے جس میں ریجنل افسران صارفین کی کال کا براہ راست جواب دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں