×

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز اسکور کر کے ایک بار پھر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

دبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 2019 سے اب تک کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز اسکور کر کے ایک بار پھر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے 2019 سے اب تک کھیلے جانے والے T20 میچز میں سب سے زیادہ ایک ہزار چار

رنز بنائے۔انہوں نے یہ رنز 26 اننگز میں اسکور کیے، ان کے ایک ہزار چار رنز میں 22ففٹیاں بھی شامل ہیں۔بابر اعظم نے اس عرصے میں کھیلی جانے والی 26 اننگز میں سب سے زیادہ اسکور 122 رنز کیا۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی رہے، انہوں نے 24 اننگز

میں 992 رنز بنائے۔آئرلینڈ کے پال اسٹرنگ فہرست میں تیسرا نمبر لینے میں کامیاب رہے، انہوں نے 26 اننگز میں 943 رنز اسکور کیے۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے کرکٹر صہیب مقصود نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز پلے آف کیلئے کوالیفائی کر سکتی ہے ، چھوٹا

ٹورنامنٹ سمجھ کر کھیلیں گے ، پانچ میچز میں سے چار جیت کر آگے جانے کی کوشش کریں گے۔ایک انٹرویو میں صہیب مقصود نے کہا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم نے کراچی میں بھی اچھا کھیل پیش کیا ، ہم ایسی پوزیشن میں آتے رہے کہ میچز جیت سکتے تھے، پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کو ہم پانچ میچز کا

ٹورنامنٹ سمجھ کر کھیلیں گے۔صہیب مقصود نے کہا کہ فاسٹ بولنگ کے لحاظ سے پی ایس ایل اور بی بی ایل بہترین ہیں ، فاسٹ بولنگ میں پی ایس ایل ٹاپ پر ہے، ملک میں 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے بولنگ کرانے والے کئی نوجوان ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین بننے کے لیے بہت محنت

درکار ہوتی ہے ، میں صرف ہارڈ ہٹنگ پر فوکس نہیں کر رہا بلکہ اپنے قدرتی اسٹائل پر کام کر رہا ہوں۔صہیب مقصود نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ میں اپنے انداز میں مزید بہتری لے کر آئوں،نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بہت فائدہ ہوا ، فٹنس پر کام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں