×

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف ایف آئی اے میں پیش ہو گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایف آئی اے میں پیش ہوگئے ہیں۔ن لیگی کارکن ایف آئی اے دفتر کے باہر جمع ہیں۔ شہباز شریف کی لیگل ٹیم نے تحقیقاتی ٹیم کے نوٹس کا جواب تیار کرلیا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لیگل ٹیم کے جواب میں شہباز شریف

نے موقف اپنایا کہ وہ جب سے پبلک آفس ہولڈر بنے ہیں، کسی بھی کاروبار سے انکا تعلق نہیں۔ ان کے بچے معاملات میں خودمختار ہیں۔شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے تفتیشی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل کا 2 بار دورہ کیا۔ تحقیقاتی ٹیم کے تمام سوالات کے جواب دے چکا ہوں۔رمضان شوگر مل کے مالی اور

انتظامی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔ حمزہ شہباز، سلمان شہباز کاروباری معاملات میں خود مختار ہیں۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی مبینہ طور پر 6 ماہ خاموشی قابل تشویش ہے۔ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رمضان شوگر مل انکوائری نیب پہلے ہی مکمل کر چکا ہے۔ان کا مؤقف ہے کہ جو

انکوائری نیب کر چکا ہے ایف آئی اے وہی دوبارہ کر رہا ہے۔ کال اپ نوٹس میں جو الزمات لگائے گئے انکا بلواسطہ یا بلاواسطہ کوئی تعلق نہیں۔خیال رہے کہ شہبازشریف نے مذکورہ کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری لے رکھی ہے۔عدالت نے ایف آئی کو 10 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔دوسری جانب

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی ایف آئی اے پیشی کی وجہ سے غیر متعلقہ افرادکو عمارت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کی پیشی کے حوالے سے سکیورٹی کے پیشگی انتظامات کئے گئے تھے ۔ایف آئی اے آفس میں کسی بھی غیر متعلقہ

افراد کو داخل ہونے سے روک دیا گیا اور صرف ان افراد کو اندر جانے کی اجازت دی گئی جنہیں مختلف شعبوں کی جانب سے انکوائری کیلئے باضابطہ طلب کیا گیا تھا ۔ایف آئی اے آنے والے تمام افراد کو جامع تلاشی کے بعد عمارت کے اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی ۔علاوہ ازیں ایف آئی اے کی درخواست پر

پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کی عمارت کی طرف آنے والے راستوں اور عمارت کے اطراف میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں