×

پاکستان تحریک انصاف کا بڑا سرپرائز ،6 نشست پر کامیابی حاصل کر لی ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ پیچھے رہ گئیں ،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ، پاکستان تحریک انصاف نے6نشست پر بازی مار لی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ ابھی تک ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئے ہیں ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابقآزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ساتھ نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والی پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔پولنگکا وقت ختم ہونے پر پولنگ اسٹیشن کی حدود میں موجود افراد ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔

پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے اور متعدد پولنگ اسٹیشنز سے نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں