×

مرزا اشتیاق بیگ کا ہرجانے کا دعویٰ ، معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی ذوہیب کو نوٹس جاری، عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مرزا اشتیاق بیگ کی زوہیب حسن کے خلاف ایک ارب روپے کے ہرجانے کے کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں آج سماعت ہوئی ،عدالت عالیہ نے زوہیب حسن کو اشتیاق بیگ کے خلاف کسی قسم کا بیان دینے سے روک دیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے زوہیب حسن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن کی جانب سے مرزا اشتیاق بیگ پر من گھڑت اور جھوٹے الزامات عائد کئے جس پر اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا۔نازیہ حسن طویل عرصے تک کینسر میں مبتلا رہیں اور اسکاٹ لینڈ یارڈ نے نازیہ حسن کی موت کو طبعی قرار دیا جس ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں